تازہ ترینخبریںپاکستان

حکمرانوں کا بس چلے تو یہ قائداعظم کا مزار بھی بیچ دیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں کا بس چلے تو یہ قائداعظم کے مزار کو بھی بیچ دیں لیکن ہم انہیں پاکستان کا سودا نہیں کرنے دیں گے۔

ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک پر ایسے لوگ مسلط کیے گئے جنہوں نے اقتدار ملتے ہی توشہ خانہ اور قومی خزانے کو لوٹا۔

سراج الحق نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو ہر حکومت نے دھوکہ دیا۔ حکمرانوں نے ایک مرتبہ پھر عوام پر پٹرول بم گرایا ہے۔ جنوبی پنجاب صوبہ کا وعدہ پیپلز پارٹی، ن لیگ اور تحریک انصاف نے کیا جو آج تک پورا نہیں ہوا اب یہ وعدہ جماعت اسلامی پورا کریگی۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا ہے۔ اس سے مہنگائی کا وہ سلسلہ شروع ہو گا جس سے ہر شخص متاثر ہوا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ جنوبی پنجاب محرومیوں کا گڑھ بن چکا ہے، یہاں کا نوجوان بیروزگار، انفراسٹرکچر تباہ اور لوگوں کو پینے کا پانی دستیاب نہیں، جنوبی پنجاب کا کسان، مزدور پریشان ہے، چولستان کو تباہ کر دیا گیا بلکہ حکمرانوں نے پورے ملک کو چولستان بنا دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button