تازہ ترینخبریںپاکستان

پاکستان کو قرض کی ری سٹرکچرنگ کروانی چاہیے ، حفیظ پاشا

سابق وزیر خزانہ حفیظ پاشا نے کہا ہے کہ کوشش یہ ہونی چاہیے کہ آئی ایم ایف سے مل کر اپنے قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ کرا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ تجارتی خسارہ پانچ سے چھ ارب ڈالر تک بڑھ جائے گا۔

حفیظ پاشا کا کہنا تھا کہ قرضوں کی واپسی کے لیے بھی سات، آٹھ ارب ڈالر چاہئیں، دونوں ملا کر اگلے چھ ماہ میں پاکستان کو 14 ارب ڈالر کی ضرورت پڑے گی۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی پاکستان میں نمائندہ ایسٹر پیریز کا کہنا ہے کہ ادارے کا وفد نویں جائزے کیلئے 31 جنوری کو پاکستان آئے گا۔ آئی ایم ایف کا وفد پاکستان میں 9 فروری تک رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button