تازہ ترینخبریںپاکستان

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب پر اہلیت فالو کی گئی تو معاملہ عدالت نہیں جائے گا، پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کےلیے اہلیت فالو کی گئی تو معاملہ عدالت نہیں جائے گا۔

زمان پارک لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی ذمہ داری ہے چیف منسٹر وہ ہونا چاہیے جو بالکل آزاد ہو۔

انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت اور کسی خاص شخصیت سےاس کا تعلق نہ ہو، الیکشن کمیشن اس اہلیت کو فالو کرے گا تو عدالت میں چیلنج کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

پی ٹی آئی سینیٹر سے استفسار کیا گیا کہ محسن نقوی بطور نگراں وزیراعلیٰ آتے ہیں تو آپ کو اعتراض تو نہیں ہوگا؟

اس پر علی ظفر نے جواب دیا کہ اعتراض تو بن گیا ہے، پارلیمانی کمیٹی نے تمام اعتراضات تحریری طور پر دے دیے ہیں۔

قومی اسمبلی سے استعفوں کی منظوری کے معاملے پر پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ استعفے یا تو سب اکٹھے منظور ہونے چاہئیں، الگ الگ نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ دہرا معیار نہیں ہونا چاہیے کہ کچھ کے منظور کرلیں اور کچھ کے نہ کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button