تازہ ترینخبریںپاکستان

سندھ یونیورسٹی جامشورو کی بس پر فائرنگ ، ڈرائیور جاں بحق

حیدرآباد میں سینٹرل جیل کے قریب سندھ یونیورسٹی جامشورو کی بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈرائیور غلام علی جاں بحق ہوگیا۔

ایس ایس پی امجد شیخ کے مطابق ڈرائیور بس سے اتر کر پانی پی رہا تھا کہ اسے گولی مار کر قتل کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ وقوع کے وقت سندھ یونیورسٹی کی بس میں صرف ڈرائیور ہی موجود تھا۔

ڈی آئی جی حیدرآباد پیر محمد شاہ کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے۔دوسری جانب واقعے کے خلاف یونیورسٹی بس کے ڈرائیوروں نے سٹی گیٹ پر احتجاج کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button