تازہ ترینخبریںدنیا

وزیراعظم مودی کی سیکیورٹی دیکھتی رہ گئی ، شہری ہار پہنانے پہنچ گیا

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی سیکیورٹی دھری رہ گئی ، ریاست کرناٹک میں روڈ شو کے دوران ایک شخص وزیراعظم مودی کے بالکل قریب آگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شہری کے ہاتھ میں پھولوں کا ہار تھا، وہ سیکیورٹی حصار توڑ کر وزیراعظم کی طرف لپکا۔مودی اس وقت اپنی ایس یو وی میں دروازہ کھول کر کھڑے ہوئے تھے۔بلکل اس لمحے جب شہری وزیراعظم کو ہار پہنانے والا تھا ، سپیشل پروٹیکشن گروپ کے اہلکار نے اسے روک لیا۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ مودی نے شہری سے ہار لے کر اپنی گاڑی کے بونٹ پر رکھ دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button