تازہ ترینخبریںپاکستان

وزیرستان امن اولسی پاسون کا 7 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان

 

وانا (رپورٹ آدم خان وزیر سے) وزیرستان امن اولسی پاسون کے مرکزی قائدین کا ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے، سات روز سے جاری دھرنا ختم کردیا گیا اور تمام بند راستے کھول دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلسل سات روز سے جاری دھرنے کے ساتھ ضلعی انتظامیہ کی کامیاب مذاکرات ہوگئے، مذاکرات کی کامیابی پر دھرنے کے شرکاء نے بہت خوشی کا اظہار کیا۔

مذاکرات کامیابی کے بعد فوراً ڈی سی جنوبی وزیرستان لوئر ناصر خان، ڈی پی او شبیر حسین اور اے سی وانا یاسر سلمان کنڈی دھرنے کے پینڈال پہنچ گئے، اس موقع پر تحصیل وانا کے چئیرمین مولانا صالح وزیر بھی انکے ہمراہ تھے۔

ڈی سی ناصر خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے دھرنے میں شریک لوگوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ آپ لوگوں کے تمام مطالبات آئینی اور قانونی ہے ہم ان تمام مطالبات پر بہت جلد عمل شروع کرینگے۔

کچھ مطالبات کو کامیاب بنانے کے لئے وقت درکار ھے اور زیادہ تر مطالبات پر بہت عملدرآمد شروع کیا جائے گا۔

جس پر دھرنا میں شامل لوگوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دھرنا ختم کر اعلان کر دیا گیا، اور تمام بند راستے کھول دیئے گئے۔

یاد رہے کہ احتجاجی دھرنے میں مقامی سطح پر امن کے قیام کیلئے تمام سیاسی پارٹیوں کے مقامی قائدین، پی پی پی، اے این پی، جے یوآئی، جے آئی، پی ٹی آئی، این ڈی ایم، پی کےمیپ، وکلاء، تاجر برادری، پی ٹی ایم، قبائلی عمائدین اور نوجوانوں کی بڑی تعداد میں حصہ لیا۔

وزیرستان امن اولسی پاسون ( وزیرستان امن عوامی تحریک) نے ضلعی انتظامیہ کو اپنے مطالبات ریٹن شکل میں دیں دئیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button