تازہ ترینخبریںپاکستان سے

ٹریفک حادثے میں7 افراد جاں بحق ، 20 زخمی ہوگئے

بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللّٰہ میں ہائی وے پر توروسکی کے مقام پر بس اور گاڑی کے درمیان ہولناک تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق مسافر بس کوئٹہ سے پنجاب جارہی تھی۔حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹر اور طبی عملے کو طلب کرلیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button