تازہ ترینخبریںپاکستان

کراچی کے ہر ضلع میں دو سو ارب کے ترقیاتی پیکج سے کام کروائے ، نثار کھوڑو

پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ کراچی کے ہر ضلع میں دو سو ارب روپے کے پیکج سے ترقیاتی کام کروائے۔

کراچی میں پیپلز پارٹی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے  نثار کھوڑو نے کہا کہ ہم جیتے یا نہیں لیکن کسی ضلع کو نہیں بھولے ، یہ پیپلز پارٹی ہے جو کہتی ہے یہ میرا کراچی ہے، میرا سندھ ہے۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ مخالفین نے بھی مان لیا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے آپ کو دکھا دیا ، یہ پہلی بار ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں کراچی کی ہر نشست پر ہمارا امیدوار ہے ، دیگر سیاسی جماعتوں نے نشستیں خالی چھوڑ دی ہیں۔ ہم نے ووٹ کے لیے جانوں کی قربانی دی، ووٹ کا حق عوام کو ملنا چاہیے، طاقت کا سر چشمہ عوام ہیں۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ کراچی سندھ کا دارالحکومت ہے اور رہے گا، سندھ ایک رہے گا کوئی نہیں توڑ سکتا، ذوالفقار بھٹو کے دور میں لیاقت آباد مارکیٹ بنوائی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button