تازہ ترینخبریںپاکستان

ایم کیو ایم نے 9 جنوری کو احتجاج کی کال دے دی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے 9 جنوری کو احتجاج کی کال دی ہے ۔ سربراہ ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے ہمارا فیصلہ ، عزت سے جینا اور حقوق کے لیے لڑ کر مرنا ہے ۔

کراچی کے علاقے بہادر آباد پارک میں ذمہ داروں اور بلدیاتی امیدواروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کارکنان بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں۔ ایم کیو ایم پاکستان شفاف بلدیاتی انتخابات چاہتی ہے اور ہر صورت انتخابات میں حصہ لے گی۔ انہوں نے 9 جنوری کو بلدیاتی حلقہ بندیوں ، ووٹر لسٹوں اور مردم شماری پر احتجاج کا اعلان بھی کیا۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ وہ تمام سیاسی جماعتوں کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سے جانے والوں نے سمجھ لیا ہے کہ باقی سارے راستے بھٹکانے والے ہیں، مہاجروں کو معلوم ہے کہ ان کی صحیح جگہ صرف ایم کیو ایم ہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button