تازہ ترینخبریںسپورٹس

کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان ٹاس جیت کر بیٹنگ کررہا ہے۔

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں جاری ہے۔

پاکستان کی بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق میدان میں اترے۔

12 رنز پر اعجاز پٹیل نے اپنے پہلے ہی اوور میں عبداللہ شفیق کو اسٹمپ آؤٹ کردیا۔ عبداللہ شفیق صرف 7 رنز ہی بناسکے۔

عبداللہ شفیق کے بعد شان مسعود بیٹنگ کے لیے آئے لیکن وہ بھی آگے بڑھ کر چھکا مارنے کی کوشش میں اسٹمپ آؤٹ ہوگئے۔

19 رنز پر پاکستان کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے۔ جس کے بعد کپتان بابر اعظم کریز پر آئے۔

قومی پلیئنگ الیون

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی ہیں۔

وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو آرام دیا گیا ہے، ان کی جگہ کم و بیش 4 سال بعد سرفراز احمد کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ اسی طرح میر حمزہ نے بھی 4 سال 2 ماہ بعد قومی ٹیم میں جگہ بنائی ہے۔

میدان میں اترنے والی قوم ٹیم عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، بابر اعظم، سعود شکیل، سرفراز احمد، آغا سلیمان، نعمان علی، محمد وسیم، میر حمزہ اور ابرار احمد پر مشتمل ہے۔

نیوزی لینڈ کا پلڑا بھاری

حالیہ چند برسوں کے دوران پاکستان کے خلاف ٹیسٹ فارمیٹ میں نیوزی لینڈ کا پلڑا بھاری رہا ہے۔

26 دسمبر سے شروع ہونے والے میچ سے قبل گزشتہ 5 میچز میں نیوزی لینڈ نے 4 میں کامیابی حاصل کی ہے جب کہ پاکستان ایک میچ ہی جیت پایا ہے۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1607234463624462338?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1607234463624462338%7Ctwgr%5E0ea231c6922c75c843dc3722b6c49af9bb25d861%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Fnews%2F40013069

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button