تازہ ترینجرم کہانیخبریں

پولیس مقابلے اور عوام کے تشدد سے 3 ڈاکو ہلاک

کراچی کے علاقے کورنگی میں ہونے والے پولیس مقابلے میں 1 ڈاکو ہلاک ہو گیا، کورنگی اور اورنگی میں دیگر پولیس مقابلوں میں 2 افراد زخمی ہو گئے، شہر میں مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 4 سالہ بچی سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے، اورنگی ٹاؤن اور گلستانِ جوہر میں عوام کے تشدد اور فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک جبکہ 1 زخمی ہو گیا، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 1 شہری بھی زخمی ہوا، پولیس نے ڈیفنس سے ہائی وولٹیج تاروں کی چوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق کورنگی نمبر 6 جلیبی چوک کے قریب مقابلے میں پولیس نے 1 ڈاکو کو ہلاک کر دیا۔

ملزم کے قبضے سے اسلحہ ملا ہے، ہلاک ڈاکو کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

کورنگی نورانی بستی کے قریب پولیس مقابلے میں 1 ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہےملزم سمیر کے قبضے سے بھی اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ڈیفنس فیز 2، لانڈھی قذافی ٹاؤن، قصبہ میانوالی کالونی، منگھو پیر پٹھان کالونی اور کورنگی اللّٰہ والا ٹاؤن میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعات میں 4 سالہ بچی سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button