تازہ ترینتحریکخبریں

پنجاب میں زرداری کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی ، ترجمان پنجاب حکومت

پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ صوبے میں آصف زرداری کی کوئی سازش نہ پہلے کامیاب ہوئی اور نہ اب ہو گی۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری پاکستان کی سیاست میں کرپشن اور بدعنوانی کا استعارہ ہیں۔ضمیروں کے سوداگر نے سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے آنے والی امداد تک ہڑپ کر لی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے چوہدری شجاعت سے ملاقات کی تھی۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے پنجاب میں درمیانی راستہ نکالنے پر چوہدری شجاعت سے تبادلۂ خیال کیا تھا۔

آصف زرداری نے چوہدری شجاعت سے کہا تھا کہ اگر آپ انہیں ہدایات جاری کر دیں تو پرویز الہٰی اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button