Uncategorizedتازہ ترینخبریںپاکستان

پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کا انتخاب

ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے عہدیداران کے انتخاب کا مرحلہ مکمل ہو گیا ۔پشاور میں ہونے والے الیکشن میں چیئرمین مبین خان اور ہزارہ ایبٹ آباد کے ارسلان غنی سینئر وائس چیئرمین منتخب ہو گئے۔

کابینہ کے دیگر عہدیدران میں بابو پرویز جنرل سیکرٹری ،اسلم پرویز جوائنٹ سیکرٹری کے علاوہ عالم خان سینئر وائس چیئرمین بنوں ریجن، محمد رمضان ڈی آئی خان ریجن ،جان عالم صدیقی سینئر وائس چیئرمین مردان ریجن ،احسان خان وائس چیئرمین بنوں ریجن ،عطاء اللہ شاہ سیکرٹری مالیات ،سیکرٹری اطلاعات ٹو ساجد اعوان منتخب ہوئے۔

منگل کے روز پشاور میں ہونے والے الیکشن میں خیبر پختون خوا کے تمام اضلاع کی ضلعی تنظیموں کے صدور ،جنرل سیکرٹریز اور کابینہ کے دیگر اراکین نے صوبائی کابینہ کے عہدیداران کا انتخاب کیا۔اس موقع پر پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کےمرکزی صدر سید سراج الدین شاہ ،پشاور ،مردان ،چترال ،ایبٹ آباد ، ہری پور ،مانسہرہ ،اپر دیر ،ڈی آئی خان ،ٹانک ،چارسدہ ،تورغر ،لوئر کوہستان ،اپر کوہستان ،بٹگرام،سوات کے علاوہ صوبہ بھر کے اضلاع سے پاکستان کمیسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے ممبران بھی شریک تھے ۔

قبل ازیں مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ 2017 میں ڈرگ رولز میں ترامیم کرکے اس کا نفاذ کیا گیا ۔جس میں کٹیگری سی اور کیٹگری ڈی کی کوئی سفارشات نہیں تھی سب کو کٹیگری اے میں لایا گیا ۔انہوں نے کہا کہ حقوق کے تحفظ کے لئے متحد ہو کر آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر پشاور کے چیئرمین مبین خان ،اسلم پرویز ،بابو پرویز مردان ،ہزارہ سے سردار رومان ،محمد عالم خان اور دیگر نے خطاب کیا۔نومنتخب چیئرمین مبین خان اور سینئر وائس چیئرمین ارسلان غنی نے تمام اضلاع کے عہدیدران کا شکریہ ادا کیا اور مسائل کے حل کے لئے بھرپور جدوجہد کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی خیبر پختون خوا کے الیکشن سیکرٹری الیکشن کمیشن سلیمان احمد اور ممبران الیکشن کمیٹی سردار رومان ہزارہ سید رحیم مالاکنڈ ڈویژن ملک سجاد مردان ،عجب گل خان بنوں ،جعفر خان ڈیرہ ریجن ،خواجہ محمود خان دیر اپر ،عبدالمجید ٹانک ،ارشد خان چارسدہ کی نگرانی میں مکمل ہوئے ۔نومنتخب کابینہ کی مدت دو سال ہو گی جن کی تقریب حلف برداری کی بھی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button