تازہ ترینخبریںسپورٹس

پنڈی ٹیسٹ تیسرا دن : پاکستان کے 7 وکٹوں پر 499 رنز مکمل

راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 499 رنز بنالیے۔ 

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1598911772978688000?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1598911772978688000%7Ctwgr%5Eca87835b849041f52a1a9f6b85ffd33e6e026e4a%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1166478

آج تیسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 181 رنز سے کیا اور دونوں اوپنرز عبداللّٰہ شفیق اور امام الحق نے 66 اوورز تک پُر اعتماد بیٹنگ کی اور ڈبل سنچری پارٹنرشپ قائم کی۔

دن کے آغاز پر ہی عبداللّٰہ شفیق نے سنچری اسکور کی، انہوں نے 177 گیندیں کھیلیں اور 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی جو ان کے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری ہے۔ امام الحق نے بھی سنچری بنائی۔

امام الحق نے 180 گیندیں کھیل کر 1 چھکے اور 14 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی اور ٹیم کے سکور کو 214 تک پہنچایا ۔

انگلش بولرز 225 کے مجموعی سکور پر پاکستان کی پہلی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جب عبداللّٰہ شفیق 114 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔دوسرے اوپنر امام الحق 245 کے مجموعے پر 121 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ اظہر علی 27 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

انگلش ٹیم کے خلاف پاکستان کی چوتھی وکٹ 413 رنز پر گری جب ڈیبیو کرنے والے سعود شکیل 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1598905843524636672?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1598905843524636672%7Ctwgr%5Eca87835b849041f52a1a9f6b85ffd33e6e026e4a%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1166478

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button