تازہ ترینتحریکخبریں

عمران خان اسمبلیاں توڑ رہے ہیں ، معاشی بحران سنگین ہو جائیگا : عمران اسماعیل

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے حکومت کے ساتھ مذاکرات اور چیئرمین پی ٹی آئی پر کسی قسم کے دباؤ کے حوالے سے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

عمران اسماعیل نے کہا تھا یہ جھوٹے ہیں ، کبھی میسج ادھر ادھر بھیج دیا اُسے مذاکرات کا نام دے دیتے ہیں ، عمران خان کی مذاکرات کی آفر کو یہ سمجھ رہے ہیں کہ عمران کو کوئی پرابلم ہو گئی یا وہ دباؤ میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اچھی طرح سمجھ لیں کہ عمران خان دو اسمبلیاں توڑنے جا رہے ہیں، اسمبلیاں ٹوٹنے کے بعد سارا کاروبار زندگی تتر بتر ہو جائے گا، اس لیے عمران خان نے انہیں وقت دیا ہے، اسمبلیاں ٹوٹنے سے اقتصادی بحران مزید سنگین ہو جائے گا، پاکستان میں معاشی بحران ہے اور یہ مزید بحران میں چلا جائےگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button