تازہ ترینخبریںپاکستان

عمران کے ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤنڈ میں لینڈ کرنے پر اعتراض نہیں، رانا ثناءاللّٰہ

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے ہیلی کا پٹر کو اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں لینڈ کرنے پر اعتراض نہیں، میں نے تو کہہ دیا ہے کہ معاملات کو میرٹ پر دیکھ کر فیصلہ کرلیں۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ صدر مملکت کا عہدہ غیر سیاسی اور وزیراعظم کا عہدہ سیاسی ہے۔

رانا ثناء نے کہا کہ اللّٰہ کی شان ہے اب انہوں نے دھرنا بھی نواز شریف پارک میں دینا ہے، جو کہتا ہے کہ عوام کا سمندر لے کر آؤں گا دیکھتے ہیں یہ کیسے سمندر لے کر آتا ہے؟

وزیر داخلہ نے کہا کہ جو چیزیں ملی ہیں 2 بندے ارشد شریف کے قتل میں ملوث ہو سکتے ہیں، دو بندے کسی طرف سے بھی اس کیس سے نہیں نکل سکتے۔ لندن سے جو بندہ الزامات لگا رہا ہے وہ فراڈیا ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ وزیراعظم چیف جسٹس کو ارشد شریف اور دیگر معاملات سے متعلق خط لکھ چکے ہیں۔ ارشد شریف کی والدہ کے اطمینان کے لیے انکوائری کمیشن کی تشکیل ہونی چاہیے۔ ٹیم کو کہا ہے کہ ارشد شریف کی والدہ کے ساتھ تمام چیزیں ڈسکس کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button