تازہ ترینخبریںپاکستان

لاہور: پراسرار ریموٹ کنٹرول طیارہ گر گیا، چھوٹا جاسوسی کیمرہ نصب

چوہنگ کے علاقےمیں پراسرار ریموٹ کنٹرول طیارہ گر گیا ، طیارے میں چھوٹا جاسوسی کیمرہ بھی لگا ہے، جس کی تفتیش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دالحکومت لاہور میں چوہنگ کے علاقے میں پراسرار ریموٹ کنٹرول طیارہ گر گیا ، ریموٹ کنٹرول طیارہ علی ٹاؤن ٹرمینل اورنج لائن کے قریب گرا، جس جگہ طیارہ گرا وہاں چائینیز انجینئرز بھی موجود تھے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ طیارےمیں کسی قسم کا بارودی مواد نہیں ملا تاہم طیارے میں چھوٹا جاسوسی کیمرہ بھی لگا ہے ، جس کی تفتیش جاری ہے۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے چوہنگ کے علاقے میں پراسرار ریموٹ کنٹرول طیارہ گرنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

سی سی پی او لاہور نے واقعےکی مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ سینئرپولیس افسران اور متعلقہ ادارے موقع پر موجود ہیں، متعلقہ ادارے شواہد کی بنیاد پر ریموٹ کنٹرول طیارے کا جائزہ لے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button