تازہ ترینتحریکخبریں

پی ٹی آئی احتجاج کے باعث روالپنڈی میں کئی سڑکیں بند

تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے راولپنڈی میں احتجاج کے باعث شہر کے کئی راستے بند ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق احتجاج کے باعث مری روڈ اقبال پارک کی سڑک دونوں اطراف سے بند ہے، ٹیکسلا جی ٹی روڈ رتہ شاہ مارگلہ کے مقام پر بھی روڈ کو دونوں اطراف سے بند کردیا گیا ، سرائے کالا چوک بھی احتجاج کے باعث بند ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق اولڈ ائیرپورٹ روڈ دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے کھلی ہے، مال روڈ اور پشاور روڈ بھی ٹریفک کے لیے کھلی ہے جبکہ مری روڈ اقبال پارک کے علاوہ راولپنڈی کی تمام اندرونی شاہراہیں ٹریفک کے لیے کھلی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button