تازہ ترینخبریںپاکستان

پاک فوج کا آپریشن ، اہم دہشتگرد کمانڈر لیاقت عرف شاہین ہلاک ، 1 جوان شہید

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر کے علاقے شکاس میں آپریشن کے دوران اہم دہشت گرد کمانڈر کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوا ۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس آپریشن میں فوجی جوانوں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں اہم دہشت گرد کمانڈر لیاقت علی عرف شاہین مارا گیا۔ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ہلاک دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی اور بھتہ خوری میں ملوث تھا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق سپاہی سلیم خان دہشت گردوں کے ساتھ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے، جن کا تعلق صوابی سے تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button