تازہ ترینتحریکخبریں

وزیر داخلہ جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ، عمران خان کا صدر کو خط

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے صدرِ مملکت عارف علوی کو خط لکھ دیا۔

سابق  وزیراعظم عمران خان کی جانب سے صدر مملکت کو لکھے گئے خط  میں کہا گیا ہےکہ وزیر داخلہ بار بارجان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، جھوٹے الزامات، ہراسانی، بلا جواز گرفتاریوں اور زیر حراست تشدد جیسے ہتھکنڈوں کا سامنا ہے۔ صدر مملکت اپنی قیادت میں ذمہ داروں کے تعین کیلئے تحقیقات کرائیں  اور ان کے محاسبےکا اہتمام کریں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جب سے تحریک انصاف کی حکومت کو گرایا گیا ہے، قوم پی ٹی آئی کی حقیقی آزادی کی پکار پر کھڑی ہو چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button