تازہ ترینخبریںپاکستان

مختلف علاقوں میں بارشیں اور برفباری؛ موسم سرد ہوگیا

ملک کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 3 روز سے وقفے وقفے سے بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی کی شدت ایک دم بڑھ گئی ہے۔

آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں گزشتہ 3 روز سے وقفے وقفے سے بارشوں اور ہلکی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

بارش اور برفباری سے سوات کی مہوڈنڈ جھیل کا سارا منظرسفید ہوگیا اور وادی کالام کے پہاڑ برف سے ڈھک گئے ہیں، ایبٹ آباد، حویلیاں، نتھیا گلی اور ایوبیہ میں بھی تیسرے روز وقفے سے بارش اور پہاڑوں پرہلکی برف باری ہورہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی و وسطی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مری میں 33، راولپنڈی میں 27، ، اسلام آباد میں 24، چکوال 20، بھکر 08، اٹک، منگلا 07، لیہ 05، جہلم ، نور پور تھل اور جوہر آباد میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آزاد کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں 30، گڑھی دوپٹہ 28، مظفرآباد ایئرپورٹ 26 اور کو ٹلی 08 ملی میٹر جب کہ خیبرپختونخوا میں بالاکوٹ 26، کالام 24، پٹن22 ، اپر دیر 16، کاکول اور مالم جبہ 15، بنوں 13، چراٹ 11، پشاور 10، میرکھانی 09، ڈی آئی خان 08، لوئر دیر 07، دروش 06، سیدو شریف05، مردان 04، پاراچنار 02 اور چترال میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح گلگت بلتستان کے علاقے ہنزہ 08، استور07، بگروٹ 06، بابو سر 04، گلگت 02، چلاس، گوپس 01 جب کہ بلوچستان کے علاقے چمن اور ژوب 02 اور سمنگلی میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بارشوں اور ہلکی برفباری نے جہاں خشک موسم کا خاتمہ کردیا ہے وہیں سردی کی شدت ایک دم بڑھ گئی ہے۔

پیر کی صبح سب سے کم سےکم درجہ حرارت لہہ می منفی 05،کالام میں منفی 01 جب کہ بابوسر اور زیارت میں 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش جبکہ پہا ڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button