تازہ ترینتحریکخبریںپاکستان

تمام ہمدردیاں عمران خان کے ساتھ، حملے کی مذمت کرتے ہیں ، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہماری تمام ہمدردیاں عمران خان کے ساتھ ہیں۔ ہمیں سیاست سے نفرت اور شدت پسندی کو ختم کرنا ہے۔ 

لندن میں پارٹی لیڈر نواز شریف سے ملاقات کیلئے آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سیاست ملک کیلئے ہوتی ہے اقتدار کیلئے نہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا ہم عمران خان سے بات چیت کیلئے ہر وقت تیار ہیں، سیاست دانوں کیلئے بات چیت کی جگہ اسمبلی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگ حملہ نہیں کرتے، جو حملہ کرتا ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے وزیر داخلہ احسن اقبال پر بھی اسی نوعیت کا حملہ ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button