تازہ ترینتحریکخبریںپاکستان

تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر فائرنگ؛ مختلف شہروں میں احتجاج

وزیر آباد میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر فائرنگ کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج شروع ہوگیا ہے۔

جمعرات کی سہ پہر عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ وزیر آباد کے اللہ والا چوک سے گزر رہا تھا کہ کنٹینر پر فائرنگ کردی گئی۔

عمران خان پر حملے کی خبر ملک بھر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیلی، مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے۔

کراچی میں مظاہرین نے شاہراہ فیصل نرسری، ماڑی پور روڈ پر شنواری ہوٹل آنے جانیوالے روڈ، حب ریور روڈ ڈبہ موڑ کے قریب اور ناردرن بائی پاس بھی بلاک کردیا۔

اس کے علاوہ فائیو اسٹار چورنگی، قیوم آباد، ویٹا چورنگی، سنگر چورنگی، منزل پمپ قائد آباد اور سوئیڈش کالج پر بھی پی ٹی آئی کے کارکنان جمع ہوگئے جہاں ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

راولپنڈی سے تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم عباسی کی کال پر تحریک انصاف کے کارکن علامہ اقبال پارک پہنچ گئے جہاں انہوں نے احتجاج کیا۔ اس کے علاوہ لاہور، ملتان اور دیگر شہروں میں بھی احتجاج شروع کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب احتجاج کے پیش نظر ملک بھر میں سیکیورٹی بھی سخت کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button