تازہ ترینتحریکخبریںپاکستان

سیاسی رہنماؤں کی عمران خان پر حملے کی مذمت، جلد صحتیابی کی دعا

سیاسی رہنماؤں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

قائد ن لیگ نوازشریف کا کہنا ہے کہ عمران خان اور ساتھیوں پر فائرنگ کی مذمت کرتا ہوں اور ان کے جلد صحت کے لیے دعاگو ہوں۔

دوسری جانب لیگی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ تمام زخمیوں کی صحت کیلئے اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہوں، عمران خان پر فائرنگ کی مذمت کرتی ہوں۔

سابق صدر آصف زرداری نے بھی کی عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی واقعہ کے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔

اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ملکی سیاست میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی سمیت دیگر زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہوں۔

وزاعظم نے وزیر داخلہ کو آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری سے فوری رابطہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔

سربراہ عوامی نیشنل پارٹی اسفندیارولی خان نے بھی عمران خان کے قافلے پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہ ہم سیاست میں تشدد کے مخالف تھے، ہیں اور رہیں گے۔

اسفندیارولی خان کا کہنا تھا کہ ایک سابق وزیراعظم کے احتجاج میں سیکیورٹی کی ناقص صورتحال کی تحقیقات کرائی جائیں، مرکزی و صوبائی حکومت ملزمان اور غفلت برتنے والوں کو سامنے لائیں اور قرار واقعی سزا دی جائے۔

خیال رہے کہ آج شام کو اللہ والا چوک پر پی ٹی آئی کے کینٹینر پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سینیٹر فیصل جاوید سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button