تازہ ترینخبریںپاکستان

ارشد شریف قتل کیس میں 3 رکنی انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کینیا میں قتل ہونے والے سینئر صحافی ارشد شریف کے کیس میں تین رکنی انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 3 رکنی کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) عبدالشکور پراچہ ہوں گے۔ کمیشن پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017 کے تحت بنایا جا رہا ہے، کمیشن کے قیام کے لیے وزارت داخلہ نے کابینہ کی منظوری کے لیے سمری بھیج دی ہے۔سمری کی منظوری سرکیولیشن کے ذریعے وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ایک دو رکنی اعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی بھی ارشد شریف قتل کیس کے محرکات جاننے کے لیے کینیا میں موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button