تازہ ترینتحریکخبریں

اللّٰہ نے ہمیں اچھائی اورحق کے ساتھ کھڑے رہنے کا حکم دیا ہے ، عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ عوام اور فوج مل کر ملک کومضبوط کرتے ہیں ، آپ ان چوروں کے ساتھ نہ کھڑے ہوں ، جو ان کے ساتھ کھڑا ہوگا انہی کے ساتھ رنگا جائے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ  آپ نے ان چوروں کو ہم پر دوبارہ مسلط کر دیا ہے، بند کمروں میں کبھی چور ہونے کا فیصلہ کیا اور کبھی پاک کر دیا، ، پاکستانی قوم بھیڑ، بکریاں، گائے نہیں ہم انسان ہیں، خداکے لئے پاکستانی قوم کو جانور نہ سمجھو۔

عمران خان نے کہا ہے کہ کیا آپ ان چوروں کو تسلیم کرتے ہو؟ کوئی پاکستانی تسلیم نہیں کرتا ، ادارے تب مضبوط ہوتے ہیں جب قوم ساتھ کھڑی ہوتی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کو خوش کرنے کے لیے توشہ خانہ، فارن فنڈنگ میں میرا نام لیا گیا، توشہ خانہ، فارن فنڈنگ میں میرا نام لینے پر دس ارب روپے کا ہرجانہ کر رہا ہوں۔

 چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان سے مخاطب ہوتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا تم نے میری دیانتداری پر سوال اٹھایا، تم سے ہر جانے کے پیسے نکلواؤں گا اور اِسے ہسپتال میں جمع کراؤں گا، تم پر عدالت میں مقدمہ کروں گا۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ کرم میں انتخابی مہم نہیں چلائی، سب جماعتوں نے مل کر میرےخلاف الیکشن لڑا، ساری جماعتیں میرے خلاف کھڑی ہوئیں،  8میں سے 7سیٹوں پر الیکشن جیتا یہ ورلڈ ریکارڈ ہے۔

عمران خان نے پی پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ باپ ڈاکو، بیٹا دیسی ولایتی، اب تک اردو بولنا نہیں آئی ، شہباز شریف کے پاس کوئی پاور نہیں، شہباز شریف تم نے ساری زندگی کیا کیا؟، کمزور پر ظلم کرتے ہو، تم سے کیا بات کرنی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اللّٰہ نے ہمیں اچھائی اورحق کے ساتھ کھڑے رہنے کاحکم دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button