تازہ ترینتحریکخبریں

لانگ مارچ کیلئے بسیں آج کراچی سے روانہ ہوں گی

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرِ قیادت لانگ مارچ میں شرکت کے لیے کراچی سے قافلے کی روانگی کی تیاری جاری ہے۔

شرکاء کو لانگ مارچ میں لے جانے کے لیے بسوں کا قافلہ کراچی میں انصاف ہاؤس پہنچ چکا ہے۔پی ٹی آئی کراچی کا قافلہ آج دوپہر ڈیڑھ بجے موٹر وے ایم نائن ٹول پلازہ سے روانہ ہو گا۔

لانگ مارچ میں شرکت کے لیے پی ٹی آئی کے کارکن  انصاف ہاؤس سے روانہ ہوں گے۔نرسری کے قریب کافی تعداد میں ایئر کنڈیشنڈ بسیں موجود ہیں مگر پی ٹی آئی کارکن ابھی نہیں پہنچے۔شارعِ فیصل پر بسیں جمع ہونے سے ٹریفک میں خلل پڑ رہا ہے۔صورتِ حال پر قابو پانے کے لیے پولیس اور ٹریفک اہلکاروں کا عملہ موقع پر موجود ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button