تازہ ترینخبریںدنیا سےپاکستان سے

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے ، چین کا مطالبہ

مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے قبضے کیخلاف کشمیریوں کے یوم سیاہ کے موقع پر چین نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان  ماؤننگ نے اس حوالے سے کہا کہ کشمیر کے تنازع پر چین کا مؤقف مستقل اور واضح ہے۔ کشمیر، بھارت اور پاکستان کے درمیان تاریخی مسئلہ ہے۔ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

چینی ترجمان نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کو دوطرفہ معاہدوں کے تحت پُرامن طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔ فریقین صورتحال پیچیدہ بنانے والے یکطرفہ اقدمات سے گریز کریں۔ کشمیر کے تنازع کو بات چیت اور مشاورت سے حل کیا جانا چاہیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button