تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

لانگ مارچ : پی ٹی آئی کراچی میں کیا کرنے جارہی؟

تحریک انصاف کراچی کی قیادت نے لانگ مارچ کے حوالے سے اہم فیصلے کرلئے ،کل سے شہر بھرمیں تحریک انصاف کیمپس لگائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالے سے پی ٹی آئی اراکین سندھ اسمبلی اورتنظیمی عہدیداروں کا اجلاس ہوا ، جس میں بلال غفار، خرم شیر زمان، فردوس شمیم، شہزادقریشی سمیت دیگر شریک ہوئے۔

راجہ اظہر نے بتایا کہ اجلاس میں لانگ مارچ کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے، کل سے شہر بھرمیں تحریک انصاف کیمپس لگائے گی۔

جمعہ کو شہر کے کسی ایک منتخب مقام پرعمران خان کاخطاب سناجائے گا اور 3 نومبر کو کراچی سے قافلہ لانگ مارچ کے لئے روانہ ہوگا۔

اسلام آبادروانگی کیلئے شاہراہِ فیصل یاسہراب گوٹھ میں قافلے کے شرکاء جمع ہوں گے ، تاہم قیادت کی گرفتاری کی صورت میں حکمت علمی وضع کرلی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button