تازہ ترینخبریںپاکستان

سٹیبلشمنٹ کی آئینی حدود میں منتقلی کے عمل کو سراہا جانا چاہیے ۔ بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سٹیبلشمنٹ کے اداروں کی آئینی حدود میں منتقلی کے عمل کو سراہا جانا چاہیے ۔ انہوں نے ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو تاریخی قرار دیا ۔

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے کینیا میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے نجی ٹی وی کے سینئر صحافی ارشد شریف اور امریکی سائفر سے متعلق غیر معمولی پریس کانفرنس کر کے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر پیغام لکھا کہ سٹیبلشمنٹ کا متضاد سے آئینی کردار کی جانب آنا پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے بہت ضروری ہے، پاکستان پیپلز پارٹی 3 نسلوں سے یہ جدو جہد کر رہی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی  آر کی پریس کانفرنس ناقابل یقین اور تاریخی ہے، اداروں کی آئینی حدود میں منتقلی کے عمل کو سراہا جانا چاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button