تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

‘لانگ مارچ شروع نہیں ہوا اور حکومت حواس باختہ ہوگئی’

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ابھی لانگ مارچ شروع نہیں ہوا اور حکومت حواس باختہ ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سپریم کورٹ نے بھی حکومت کےلانگ مارچ روکنےکی درخواست کومستردکردیا، لانگ مارچ شروع نہیں ہوا اور حکومت حواس باختہ ہوگئی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ طاقت کا استعمال ہوا تو اسلام آباد سے بھاگ نہیں پائیں گے، لانگ مارچ پرامن،قانونی،آئینی اور تشدد سے پاک ہوگا، انتشار خلفشار اورطاقت کا استعمال حکومت کی سیاسی قبر کھودے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میری بیماری کی تصویر کورونا والی ہے الحمداللہ میں صحت مندہوں، میں نواز، شہباز اور آصف زرداری کی طرح نہیں بیماری کا بہانہ کروں۔

سابق وزیر داخلہ نے بتایا کہ آج شام5بجے پریس کانفرنس کروں گا، کل لانگ مارچ میں شرکت کرونگا،راولپنڈی میں لانگ مارچ کاتاریخی استقبال کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button