تازہ ترینخبریںکاروبار

پاکستانیوں کیلیے خوشخبری، پنجاب میں تیل نکل آیا

پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ پنجاب میں تیل کی دریافت میں اہم کامیابی ملی ہے۔

آئل اینڈگیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کو پنجاب میں تیل کی دریافت میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ ترجمان کے مطابق تیل کی دریافت ضلع اٹک میں کمپنی آپریٹڈویل توت ڈیپ1 سے حاصل ہوئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ 5545 میٹر گہرے توت ڈیپ 1 ویل پر کام کا آغاز 25 دسمبر 2020 کو ہوا تھا۔ کنویں سے یومیہ 882 بیرل تیل، 0.93 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس حاصل ہو گی۔

اوجی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ دریافت سے کمپنی کے ہائیڈروکاربن وسائل میں اضافہ ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button