تازہ ترینتحریکخبریں

ارشد شریف کو ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا تھا ، عمران خان کا انکشاف

تحریک انصاف کے سربراہ ، سابق وزیراعظم عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے سینئر صحافی اور اینکر پرس ارشد شریف کو ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا۔

عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے انفارمیشن ملی تھی کہ ارشد شریف کو مارنے لگے ہیں کہ وہ سچ نہ بولے ، میں نے ہی سینئر صحافی کو کہا کہ ملک سے باہر چلے جاؤ۔ صحافت میں ارشد شریف کی سب سے زیادہ عزت کرتا تھا ، اینکر پرسن کو نامعلوم نمبرز سے دھمکیاں ملتی تھیں ، میں نے اُسے کہا کہ ملک سے باہر چلے جاؤ ، وہ نہ مانا ۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اعظم سواتی کو برہنہ کرکے تشدد کیا گیا ، 75 سال کے سینیٹر پر تشدد سے دنیا میں پاکستان کا مذاق اڑا ، فیصلہ کیا ہے جب تک زندہ ہو ں میں ان ظالموں کا مقابلہ کروں گا ۔

عمران خان نے کہا کہ انسانی معاشرے میں قانون کے سامنے سب برابر ہوتے ہیں ، جب کوئی قوم انصاف کے لیے جدوجہد نہیں کرتی تو وہ تباہ ہوجاتی ہے۔ برطانیہ گیا تو وہاں قانون کی بالا دستی دیکھی، پاکستان میں کبھی بھی قانون کی بالا دستی نہیں دیکھی ، ہمیں وکلا برادری کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

ریاست مدینہ میں پہلے انصاف قائم کیا گیا پھر وہاں خوشحالی آئی ، انصاف سے ہی خوشحالی آتی ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ نائیجیریا میں قانون کی بالا دستی نہیں ، قانون کی بالا دستی کا انڈیکس 7 فیصد ہے ۔ انسانوں کے معاشرے میں انصاف کا قانون ہوتا ہے، جانوروں کے معاشرے میں جنگل کا قانون ہوتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اللّٰہ نے کسی کو نیوٹرل رہنے کی اجازت نہیں دی۔ یا ان ڈاکوؤں کے ساتھ رہو یا راہ حق پر رہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button