تازہ ترینخبریںپاکستان

ارشد شریف کا جسد خاکی کینیا سے براستہ دوحہ پاکستان کیلیے روانہ

گزشتہ روز شہید ہونے والے سینیئر صحافی اور نامور اینکر ارشد شریف کا جسد خاکی نیروبی سے غیر ملکی فلائٹ کے ذریعے براستہ دوحہ پاکستان روانہ کردیا گیا ہے۔

پاکستان کے سینیئر صحافی اور نامور اینکر ارشد شریف جو گزشتہ روز کینیا پولیس کی گولی لگنے سے شہید ہوگئے تھے ان کا جسد خاکی غیر ملکی فلائٹ کے ذریعے پاکستان روانہ کردی گئی ہے جو میت لے کر دوحہ پہنچ گئی ہے۔

ارشد شریف کا جسد خاکی وطن واپس لانے والی پرواز نے نیروبی سے پاکستانی وقت کے مطابق رات 3 بجکر 25 منٹ پر اڑان بھری اور صبح 8 بجے دوحہ پہنچ گئی۔ دوحہ سے اسلام آباد کے لیے پرواز پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بج کر 35 منٹ پر اڑان بھرے گی اور میت رات ایک بج کر 5 منٹ پر اسلام آباد پہنچے گی۔

پاکستانی ہائی کمشنر جسد خاکی کی روانگی کے وقت تمام مراحل کی نگرانی کیلیے نیروبی ایئرپورٹ پر موجود رہیں۔

اس حوالے سے وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی کینیا کے صدر سے گفتگو میں قانونی امور کو تیزی سے مکمل کیا گیا اور قانونی مراحل کی تکمیل کے بعد میت کو اسلام آباد روانہ کیا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نیروبی میں پوسٹمارٹم کے بعدجسد خاکی کی وطن روانگی کہ کارروائی پاکستان کی سفیرسیدہ ثقلین کی موجودگی میں انجام پائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button