تازہ ترینخبریںدنیا

روس کو ڈرونز کی فراہمی، یورپی یونین نے ایران پر پابندیاں لگا دیں

یورپی یونین نے ایران کی ڈرون بنانے والی کمپنی اور 3 اعلیٰ فوجی افسران پر پابندیاں عائد کردیں۔

رپورٹ کے مطابق یورپی یونین نے ایران کی ڈرون بنانے والی کمپنی اور پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل سعید آغا جانی سمیت 3 سینئر فوجی افسران پر پابندی عائد کردی۔

ایرانی ڈرون کمپنی اور فوجی افسروں پر پابندی یوکرین جنگ میں مبینہ طور پر ڈرون فراہم کرنے کے الزام پر لگائی گئی ہے۔

یوکرینی فوج کا دعویٰ ہے کہ 13 ستمبر سے اب تک 220 سے زائد ایرانی ساختہ ڈرون گرائے جاچکے ہیں۔

یورپی یونین نے ایرانی فوجیوں اور کمپنی کو بلیک لسٹ کردیا ہے اور ان پر سفری پابندیاں عائد کرنے کے ساتھ اثاثے بھی منجمد کردئیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button