تازہ ترینخبریںدنیا

ایک ماہ کے دوران بھارتی فوج کا دوسرا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

اروناچل پردیش کے سیانگ ضلع میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، یہ ایک ماہ کےدوران بھارتی ہیلی کاپٹر گرنے کا دوسرا واقعہ ہے۔

حادثے کا شکار ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر میں کتنے افراد سوار تھے اس بارے میں معلومات سامنے نہیں آئیں تاہم بتایا جا رہا ہے کہ فوج نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔

گوہاٹی کے ڈیفنس پی آر او نے بتایا کہ ریسکیو ٹیم کو روانہ کر دیا گیا ہے اور جس جگہ حادثہ ہوا ہے وہاں سڑک کے ذریعے نہیں پہنچا جاسکتا۔

اس سے قبل 12 اکتوبر کو بھارتی بحریہ کا ایک MiG-29K طیارہ تکنیکی خرابی کے بعد گوا کے ساحل کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا تاہم اس طیارے کا پائلٹ بچ گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button