تازہ ترینخبریںسپورٹس

ایشیا کرکٹ کونسل کے صدر کے بیان پر مایوسی ہوئی ، پی سی بی کا ردعمل

ایشیا کرکٹ کونسل کے صدر کے بیان پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا ردعمل سامنے آگیا۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ صدر اے سی سی جے شا کے بیان پر حیرت اور مایوسی ہوئی ہے، یہ بیان اے سی سی بورڈ یا پی سی بی سے مشاورت کے بغیر دیا گیا ہے۔ سوچے سمجھے بغیر دیے گئے اس بیان کے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ جے شا کا پاکستان سے ایونٹ منتقلی کا بیان یکطرفہ ہے، ان کا بیان آئی سی سی اور اے سی سی کو تقسیم کرنے کے مترادف ہے۔ اس بیان سے 2023 میں بھارت میں شیڈول ورلڈکپ اور 2024 سے 2031 تک بھارت میں شیڈول آئی سی سی کے ایونٹس میں پاکستان کی شرکت پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ تاحال اے سی سی کے صدر کے بیان پر اے سی سی سے کوئی باضابطہ وضاحت موصول نہیں ہوئی ۔

پی سی بی نے اے سی سی سے اس اہم اور حساس معاملے پر ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست بھی کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button