تازہ ترینخبریںپاکستان

ملک میں القاعدہ کے خاتمے کے بعد ٹی ٹی پی سر اٹھا رہی ہے ، شیری رحمن

 پیپلز پارٹی کی رہنما، وفاقی وزیر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان میں القاعدہ کا خاتمہ چکا، اب کالعدم ٹی ٹی پی سر اٹھا رہی ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذہب کے نام پر لڑی جانی والی جنگ صرف اقتدار کی جنگ ہے، نہیں چاہتے کہ ملک میں دہشت گردی بڑھے۔ شیری رحمٰن نے کہا کہ ملک ہمارا ہے، اس کو ہمیں ہی بچانا ہے، آپریشن ہو رہے ہیں، جن پر ہمیں اعتماد میں لینا چاہیے۔ پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشن ہوئے، عدالتیں انسانی حقوق سے متعلق کیسز سنیں۔

وفاقی وزیر شیری رحمٰن کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسائل کو سننا چاہیے تاکہ مفاہمت شروع ہو، بلوچستان کے مسائل پر تلخ سچ ہمیں بھی سننے چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button