تازہ ترینخبریںپاکستان

نتائج نے ثابت کر دیا عمران خان مقبول ترین لیڈر ہیں ، وزیر اعلی پرویز الہٰی

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو 6 نشستوں پر ملنے والی کامیابی پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ کپتان کی کیپٹن اننگز، 13 جماعتی اتحاد کو کلین بولڈ کر دیا، پاکستان میں کبھی ایک امیدوار قومی اسمبلی کی 6 سیٹوں پر بیک وقت کامیاب نہیں ہوا ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ عمران خان کی جیت پاکستان کی فتح ہے، نتائج نے ثابت کر دیا عمران خان پاکستان کےمقبول ترین لیڈر ہیں، ضمنی الیکشن کے نتائج پی ڈی ایم کے لیے نوشتہ دیوار ہیں۔

چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ عوام نے کرپشن زدہ عناصر کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button