تازہ ترینخبریںپاکستان

ضمنی انتخابات میں شکست فاش : نوازشریف کی پارٹی قیادت کو سرزنش ، رپورٹ طلب

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف ضمنی انتخابات میں شکست پر پارٹی قیادت پر برہم ہو گئے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف ضمنی انتخابات میں پارٹی قیادت کی کارکردگی سے نالاں ہیں، لیگی وزرا اور عہدیداروں کو سخت سرزنش کی ہے۔

میاں نوازشریف نے اعلیٰ قیادت سے انتخابات میں شکست کی رپورٹ طلب کی ہے ، قیادت کی جانب سے پارٹی قائد کو شکست کی ابتدائی رپورٹ بھجوا دی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مہنگائی میں اضافہ، بجلی کے بل اور قیادت کی عدم دلچسپی شکست کی وجوہات بنیں ۔

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ انتخابات میں پیپلزپارٹی سرخرو ہوئی اورپنجاب میں واپسی ہوئی ۔

نوازشریف نے انتخابات میں شکست کے اسباب جاننے کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کی ہدایت کی،کمیٹی 2 روز میں شکست کی وجوہات کی رپورٹ نوازشریف کو بھجوائے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button