انتخاباتتازہ ترینخبریں

عمران خان کی 8 میں سے 6 سیٹیں جیتنے کے بعد پہلی پوسٹ

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئر مین عمران خان گزشتہ روز 8 نسشتوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں 6 سیٹوں پر ناقابلِ شکست رہے۔

عمران خان نے اپنی 6 سیٹوں پر جیت کی خوشی میں سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پیغام شیئر کیا ہے۔

اس پیغام میں عمران خان نے جلسے سے خطاب کے دوران بنائی گئی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’بس نام رہے گا اللّٰہ کا جو غائب بھی ہے اور حاضر بھی‘۔

اس سے قبل عمران خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عوام سے بلے پر ٹھپہ لگانے کی اپیل کی تھی۔

واضح رہے کہ سندھ، پنجاب اور خیبر پختون خوا کے قومی اسمبلی کے 8 حلقوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج سامنے آ گئے ہیں جن کے مطابق تحریک انصاف قومی اسمبلی کی 6 نشستوں پر کامیاب ہوئی جبکہ پیپلز پارٹی 2 نشستوں پر فاتح رہی۔

اب تک کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی قومی اسمبلی کی 2 نشست پر کامیاب ہوئی، این اے 237 کراچی ملیر میں پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ نے عمران خان کو شکست دی۔

پیپلز پارٹی کے علی موسیٰ گیلانی نے پی ٹی آئی کی مہر بانو قریشی کو ملتان سے 25 ہزار 186 ووٹوں سے ہرایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button