تازہ ترینتحریکخبریں

عمران خان کی 6 نشستوں پر کامیابی، لندن میں PTI کارکنوں کا جشن

ضمنی الیکشن میں 6 نشستوں پر عمران خان کی کامیابی پر لندن میں ساؤتھ ہال میں پی ٹی آئی کارکنوں نے جشن منایا۔

صدر پی ٹی آئی ساؤتھ ہال کا کہنا ہے کہ عوام نے فیصلہ سنا دیا کہ انہیں نڈر لیڈر عمران خان چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں تحریک انصاف دو تہائی اکثریت سے جیتے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے قومی اسمبلی کے 8 حلقوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف قومی اسمبلی کی 6 نشستوں پر کامیاب ہوئی جبکہ پیپلز پارٹی 2 نشستوں پر فاتح رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button