تازہ ترینخبریںپاکستان

عمران خان کال دو ، قوم انتظار کر رہی ہے، شیخ رشید

عمران خان ، اس ملک کو سرفروشی کی ضرورت ہے ، آئندہ اتوار کو الیکشن کے بعد کال دو ، قوم انتظار کر رہی ہے۔

یہ بات عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی کی پیر مہر علی شاہ بارانی ایگریکلچر یونیورسٹی میں جلسے سے خطاب کے دوران کہی ۔

ایگریکلچر یونیورسٹی میں طلباء کے کردار کے عنوان سے کنونشن میں شیخ رشید سمیت پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔

پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کے دوران شیخ رشید نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کو سرفروشی کی ضرورت ہے ، پنڈی تیار ہے ۔ اس اتوار کو الیکشن کے بعد کال دو، قوم انتظار کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پر اتنے مقدمات بنا دیے ہیں کہ کبھی کسی عدالت جاو کبھی کسی لیکن خان کو کہتا ہوں اب نہیں تو کبھی نہیں، آر پار کرو۔

انہوں نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے طلباء سے کہا کہ آپ سے بس اتنا کہوں گا کہ گھروں سے نکلو اور لڑو، اسلام اور پاکستان کے لیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button