تازہ ترینتحریکخبریں

جیل تو کیا، جان دینے کے لئے تیار ہوں، عمران خان

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں بہت جلد کال دینے والا ہوں اور فرنٹ سے لیڈ کروں گا ، جیل تو کیا جان دینے کے لیے بھی تیار ہوں۔

راولپنڈی میں پیر مہر علی شاہ بارانی یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ میں آپ کو حقیقی آزادی کے لیے تیار کرنے آیا ہوں ، ہر روز میرے اوپر نئی ایف آئی آر ہوتی ہے، یہاں سے عدالت جاؤں گا ضمانت کرانے۔

عمران خان نے کہا کہ آزادی ملتی نہیں چھیننی پڑتی ہے ، چوروں اور امریکا کے غلاموں کو ہم پر مسلط کیا گیا جو اپنے سارے کرپشن کے کیسز ختم کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ  نواز شریف ہر مشکل وقت میں باہر چلا جاتا ہے ، بزدل انسان کبھی بڑا لیڈر نہیں بن سکتا وہ نواز شریف بن جاتا ہے۔

نئے گورنر سندھ سے متعلق عمران خان نے کہا کہ ایک مجرم کو گورنر بنایا گیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ملک کا پیسہ چوری کر کے یہ باہر محلات میں رہتے ہیں، ملک کی 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button