تازہ ترینخبریںسیاسیات

نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق اہم خبر آگئی

مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے بتایا ہےکہ نومبر کے آخر یا دسمبرمیں نواز شریف اپنے لوگوں کےدرمیان ہوں گے

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نومبرکےآخریادسمبرمیں نوازشریف اپنےلوگوں کےدرمیان ہونگے۔

پنجاب حکومت سے متعلق حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ پرویزالٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا اس کے اپنے لوگ ساتھ نہیں۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے ن لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان کے تمام جھوٹ ایکسپوز ہوں گے، اسلام آباد کسی کو فتح نہیں کرنے دیا جائے گا۔

خیال رہے لندن میں موجود مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پاکستان واپس آنے کی تیاریاں جاری ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button