تازہ ترینخبریںپاکستان

ممنوعہ فنڈنگ کیس: انکوائری کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری

 اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کی انکوائری کےخلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی ، پی ٹی آئی،سینیٹرسیف اللہ نیازی کی درخواست پر جسٹس عامرفاروق نے سماعت کی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیسز 19 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر ہیں کیا یہ اسی طرح کاہے؟ جس پر بیرسٹر گوہر وکیل نے کہا کہ جی یہ وہی کیسزہیں پہلے بینکنگ سرکل اب سائبر کرائم یہ انکوائری کر رہا ہے، ویب سائٹ پر فنڈنگ سے متعلق سائبرکرائم نے نئی انکوائری شروع کی۔

عدالت نے ایف آئی اے انکوائری کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست کو ممنوعہ فنڈنگ کیسز کے ساتھ منسلک کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ایف آئی اے قانون کے مطابق کاروائی کرے ،بعد ازاں عدالت نے سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

یاد رہے تحریک انصاف نے ایف آئی اے انکوائری کے خلاف درخواست میں استدعا کی تھی ایف آئی اے کو فنڈنگ کیس میں گرفتاریوں اور چھاپوں سے روکا جائے۔

ایف آئی اے سیاسی بنیاد پر ہراساں کررہی ہے، عدالت ایف آئی اے کو فنڈنگ کیس کی تحقیقات سے روکے، ریجیم چینج کے بعد پی ٹی آئی نے حکومت مخالف تحریک کے لیے فنڈز اکٹھے کیے، بیرون ملک سے ملنے والے تمام فنڈز قانون کے مطابق موصول کیے، پی ٹی آئی

درخواست میں سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button