تازہ ترینخبریںپاکستان

اسحاق ڈار اور نواز شریف کی تقاریر میڈیا پر نشر کرنے پر ڈی جی پیمرا ذاتی حیثیت میں طلب

لاہور ہائی کورٹ نے اسحاق ڈار اور نواز شریف کی تقاریر میڈیا پر نشر کرنے پر ڈی جی پیمرا کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

تفصیلات کے لاہورہائی کورٹ میں اسحاق ڈار اور نواز شریف کی تقاریر میڈیا پر نشر کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پیمرا نے عدالتی اشتہاریوں کو میڈیا پر نشرکرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے، پیمرا کی ہدایات کے باوجود نواز شریف اور اسحاق ڈار کی تقاریر کو میڈیا پر نشر کیا جا رہا ہے۔

درخواست میں کہنا تھا کہ پیمرا اپنی ہی ہدایات پرعمل نہ کرکے قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

پیمرا کے وکیل کی جانب سے جواب داخل کرنے کے لئے مہلت کی استدعا کی گئی ، جس پر عدالت نے ڈی جی پیمرا کو جواب سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

یاد رہے لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی لائیو تقریر نشر کرنے کیخلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پیمرا نے اشتہاریوں اور مفرور ملزمان کی کوریج پر پابندی عائدکر رکھی ہے لیکن نوازشریف کی تقریر تمام ٹی وی چینلزپر براہ راست دکھائی گئی۔

دائر درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت اشتہاریوں ،مفرورملزمان کی کوریج پر پابندی کےاحکامات پر عملدرآمد کرانے کا حکم دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button