تازہ ترینخبریںپاکستان

پی ٹی آئی کا وزیراعظم اور وفاقی وزرا کی آڈیو لیک کو سپریم کورٹ میں جمع کرانے کا اعلان

تحریک انصاف نے وزیراعظم اور وفاقی وزرا کی آڈیو لیک کو سپریم کورٹ میں جمع کرانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے 123 استعفوں کی ایک ساتھ منظوری کے معاملے پر وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم،وفاقی وزراکی آڈیولیک کوسپریم کورٹ میں جمع کرائیں گے۔

فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ مخصوص استعفوں کی منظوری سےمتعلق اسپیکرکی بدنیتی ظاہرہوگئی۔

پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ کل تک آڈیولیک کی ٹراسکرپٹ سپریم کورٹ میں جمع ہو جائے گی ، آڈیوز کا فرانزک کرانے یا نہ کرانے کا فیصلہ سپریم کورٹ نے کرنا ہے۔

گذشتہ روز ی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے پنڈ دادن خان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم آفس کی آڈیو لیک ہونے پر بڑی تشویش ہے، وزیر اعظم آفس کی ایک سو پندرہ گھنٹے کی گفتگو لیک ہوئی

ان کا کہنا تھا کہ ڈارک ویب پر موجود آڈیو لیک کی ساڑھے تین لاکھ ڈالر بولی لگ رہی ہے،یہ وزیر اعظم آفس کی سیکیورٹی کی ناکامی ہے، وزیر اعظم کا آفس محفوظ نہیں ہے تو پھر کونسی جگہ محفوظ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button