تازہ ترینخبریںسیلاب

سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض کے پھیلاؤ میں شدت برقرار، مزید 65 ہزار کیس رپورٹ

ملک کے سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض کے پھیلاؤ میں شدت برقرار ہے، مزید 65 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہو گئے ہیں۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض کے 65 ہزار 527 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے بیش تر کیس سندھ سے متعلق ہیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں 51 ہزار 823، بلوچستان میں 5 ہزار 691 کیس، خیبر پختون خوا میں وبائی امراض کے 3 ہزار 892، جب کہ پنجاب میں 3008 کیس رپورٹ ہوئے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سیلاب زدہ علاقوں میں 6 ہزار 434 ڈائریا کے کیس، 16 ہیپاٹائٹس کیس، سانس کی بیماری کے 9 ہزار 440 نئے کیس، 1019 ملیریا کے، اور 60 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں 7 ہزار 463 اسکن انفیکشن، 187 ٹائیفائیڈ کیس، 512 آئی انفیکشن، 10 ہزار 802 ڈائریا کیس، اور دیگر امراض کے 20 ہزار 414 کیس رپورٹ ہوئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button