تازہ ترینخبریںسیاسیات

وزیراعظم کی مریم اورنگزیب کو ہراساں کیے جانے کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں مریم اورنگزیب کو ہراساں کیے جانے کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کارکنوں کے ہراساں کرنے پر جس ظرف کا مظاہرہ کیا وہ قابل فخر ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب نے اپنے عمل سے ہراساں کرنے والوں اور ان کے سپورٹر کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا۔

علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ’’مریم اورنگ زیب،، مجھے آپ پر فخر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button